بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس ضرورت کی مناسبت سے مقرر ہوا، کامران مرتضیٰ

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ جسٹس منیب اختر  آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس کیلئے بینچ میں شامل ہوتے تو اچھا تھا، انہیں بینچ میں شامل ہوکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مجھے جسٹس منیب اختر کے مؤقف پر اعتراض ہے، لیکن اسوقت اس کیس کے تقرر پر مجھے اس سے بھی زیادہ اعتراض ہے، میرا ماننا ہے اس کیس کا اکثریتی فیصلہ دستور کی مطابقت میں نہیں اور یہ جو کیس اب سماعت کیلئے مقرر ہوا ہے موقع کی مناسبت سے نہیں ضرورت کی مناسبت سے ہوا ہے۔
پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے بھی کہا کہ جسٹس منیب اختر کو اس کیس کی سماعت میں شامل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس منیب اختر نے یہ نہیں کہا کہ میں بینچ میں بیٹھنا نہیں چاہتا، انہوں نے جو اعتراض اٹھایا  وہ جسٹس منصور علی شاہ کے ان نکات سے متعلق ہے جن میں آرڈیننس کے زریعے کمیٹی کی ری کنسٹرکشن اور آئینی مسائل بتائے گئے، جسٹس منیب اختر نے انکا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہمیں اس پر فل کورٹ آج بھی قبول ہے۔