بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تمام صوبے زرعی انکم ٹیکس نفاذ پرمتفق،منی بجٹ نہیں آئے گا،وزیرخزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ صوبوں کیساتھ نئے قومی مالیاتی معاہدے ہو گئے ، صوبوں نے این ایف سی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں، ملک میں کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، تمام صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ پر رضامندی ظاہر کی ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میںوزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ روپیہ مستحکم ہو ا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر جو ایک ماہ کیلئے رہ گئے تھے وہ اب دو ماہ کیلئے ہوگئے ہیں، پالیسی ریٹ نیچے آگیا  ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبوں کیساتھ نئے قومی مالیاتی معاہدے ہو گئے ہیں، اس کے لیے سب سے زیادہ تعاون وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کیا، انہوں نے سب سے پہلے دستخط کئے، اسکے بعد تمام صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ پر رضامندی ظاہر کی حکومت نے ملک میں یکساں زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ کیا ، صوبے اپنے ریونیو میں اضافہ کریں گے، پی ایس ڈی پی کے کچھ منصوبوں میں صوبے بوجھ اٹھائیں گے۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ مالی معاہدوں کے تحت بعض اخراجات صوبوں کو منتقل ہو جائیں گے، گندم اور گنے کی امدادی قیمتیں مرحلہ وار ختم کی جائیں گی، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیل ٹریڈ پر ٹیکس عائد ہوں گے۔
وزیرخزانہ نے خبر دار کیا کہ حکومت نے ایسی پالیسی بنائی کہ نان فائلرز اب گاڑی اور نہ ہی جائیداد خرید سکیں گے، نان فائلر بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھلوا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہماری معاشی اصلاحات اور کاؤشوں کے نتیجے میں کریڈٹ پالیسی ریٹ مزید نیچے آئے گا اسکے علاوہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کے اضافی کلائمیٹ فنڈ ملنے کا بھی امکان ہے۔