اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بنی گالہ متوقع آمد،بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی ٹیم کی طرف سے واپسی کی کوئی کنفرم اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں خصوصی سکیورٹی تعینات کردی ہے۔بنی گالہ میں موجود افراد کی لسٹ ابھی پولیس کو مہیا نہیں کی گئی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی قسم کے اجتماع پر پابندی ہے۔تمام پولیس افسران کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لئے چوکس ہیں۔کسی بھی غیرقانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لئے بنی گالہ کے علاقہ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے ،اگر کوئی شخص کوئی مشکوک سرگرمی دیکھے تو بلاتاخیر پولیس یا ریسکیو 15 پر اطلاع کرے۔پولیس نے بنی گالہ کی طرف جانے والی گاڑیو ںکی خصوصی چیکنگ بھی شروع کردی۔
عمران خان کی بنی گالہ آمد متوقع،سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی








