کراچی:پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کی جانب سے آئینی عدالتوں کے معاملے پر سول سوسائٹی سے مشاورتی اجلاس کا انعقادہوا۔ اجلاس میں پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کی سربراہ ملائیکا رضا، پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ سمیت صوبائی وزیر سعید غنی، سینیٹر ضمیر گھمرو، میڈیا سیل بلاول ہائوس کے انچارج سریندر ولاسائی ،پیپلز لائرز فورم کے قاضی بشیر، شرف الدین جمالی، تصدق ندیم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ا جلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر آئینی عدالت کی قیام پر سول سوسائٹی سے مشاورت کی گئی۔ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی بحث کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کی سربراہ ملائیکا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آئینی عدالت کے قیام پر وسیع تر مشاورت و ہم آہنگی کے خواہاں ہیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ 1973 کے آئین میں سپریم کورٹ میں صوبوں کو یکساں نمائندگی دی گئی تھی۔
پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کی آئینی عدالتوں کے معاملے پر سول سوسائٹی سے مشاورت







