تل ابیب: اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزالیل سموترخ نے تل ابیب پر میزائل حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ تہران اس لمحے پر پچھتائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز بیان میں اسرائیلی وزیر نے کہا کہ غزہ، حزب اللّٰہ اور لبنانی ریاست کی طرح ایران بھی اس لمحے پر پچھتائے گا۔
واضح رہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصر اللّٰہ کو مختلف اوقات میں اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد تہران نے ردعمل دیا اور اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے ہیں۔
دریں اثناء اسرائیل پر ایران کے حملے کی خبر سامنے آتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی ٹیم کی میٹنگ طلب کرلی ۔
ایران پچھتائے گا، اسرائیلی وزیرکامیزائل حملے پر ردعمل








