بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں نایاب جنگلی جانوروں کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب بھر میں نایاب جنگلی جانوروں کی سمگلنگ کے خلاف وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس ضمن میں ضلع قصور میں محکمہ جنگلی حیات نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 فٹ لمبے ‘مارش مگرمچھ’ کو غیر قانونی تحویل سے برآمد کر لیا۔

عالمی منڈی میں اس مگرمچھ کی قیمت کروڑوں روپے ہے، اور یہ ایک اہم جنگلی جانور سمجھا جاتا ہے۔ کارروائی کے دوران چھاپہ مار ٹیم نے مذکورہ مگرمچھ کو برآمد کرنے کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی اور مقدمہ درج کر لیا۔

برآمد ہونے والا مگرمچھ اب ‘گٹ والا وائلڈ لائف بریڈنگ سینٹر’ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی دیکھ بھال کی جائے گی۔

بیرون ملک غیر قانونی تجارت
سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک مگرمچھ کی کھال اور گوشت فروخت کیے جاتے ہیں، جس کی روک تھام کے لیے یہ کریک ڈاؤن ضروری تھا۔ انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران اور عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پہلی بار پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ اور بقا کے لئے کیے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جانوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے، جو ایکو سسٹم کے برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔