بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سموگ سیزن سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پورا کرنا ہے،مریم اورنگزیب

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کو سموگ فری بنانے کی مہم مزید تیز کر دی گئی،لیہ میں ماحولیاتی آلودگی اور زہریلا دھواں پھیلانے والے بھٹوں کا بھٹہ گول کر دیا گیا،ضلع سرگودھا میں ٹائر پگھلا کر زہریلا دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں پر چھاپے، 4 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں،قانون کی خلاف ورزی پر لیہ میں 10 بھٹے بھی گرا دئیے گئےمحکمہ ماحولیات کے عملے نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ لیہ اور قصور میں کارروائیاں کیں،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے

لیہ میں چار روزہ مہم جاری ہے، ماحول دوست زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ رکھنے والے بھٹے گرا دئیے جائیں گےلیہ میں آپریشن کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی والا صرف ایک بھٹہ پایا گیا

سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات کے افسران اور عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب کو سموگ فری اور زہریلے دھوئیں سے پاک کرکے ماحول اور انسانی زندگی دونوں کو بچانا ہے،سموگ سیزن سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پورا کرنا ہے۔