بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی فوج نے اپنے فضائی اڈوں پر ایرانی میزائل گرنے کا اعتراف کرلیا

تل ابیب: ا اسرائیلی فوج نے ایران کی طرف سے اسرائیلی فضائی اڈوں پر میزائل گرنے کی تصدیق کردی۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا   کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں و جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا  ۔
اسرائیلی فوج نے کہاکہ میزائل حملے میں فضائیہ کے کسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔
 ایران نے اسرائیل پر 190 بیسلٹک میزائل فائر کیے تھے اور اس حوالے سے ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ 90 فیصد میزائل نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
 دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پر گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔