بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آئینی ترامیم کےلیے کوئی دباؤنہیں ،یہ 18سال پراناایجنڈاہے،عرفان صدیقی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماعرفان صدیقی نے کہاہےکہ  آئینی ترامیم کےلیے کوئی دباؤنہیں ،یہ 18سال پراناایجنڈاہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ آئینی ترامیم کے حوالے سے دو ہفتوں میں معاملات واضح ہونے کی توقع ہے اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اس بات کی تائید کی ہے کہ آئینی عدالت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو الیکشن کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں اور یہ بات اہم ہے کہ اگر ووٹ ڈالا جائے تو اس کی صحیح گنتی ہو۔ صدیقی نے وضاحت کی کہ ان کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات غیرسیاسی نوعیت کی تھی۔  مولانا چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم میں کوئی ایسی شے شامل نہ ہو جو آئین سے متصادم ہو۔عرفان صدیقی نے یہ بھی وضاحت کی کہ آئینی ترمیم کا ججز صاحبان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کے رکن ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ذوالفقار بھٹو کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 50 سال بعد اس بات کا اعتراف ہوا کہ غلطی ہوئی تھی،