اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 155میں سے 54قومی اسمبلی کے ارکان اسمبلی رکنیت استعفوں سے لاتعلقی اختیار کرکے پی ٹی آئی کو جھٹکا دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
استعفوں کا اعلان ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے 9 اپریل کو کیا تھا جب پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کی تحریک کا بائکاٹ کیا تھا۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی پی ٹی آئی کےارکان کے استعفوں کی تصدیق کا مرحلہ شروع کریں گے۔









