بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیلی ویجز ملازمین  رائٹ سائزنگ کے حکومتی پلان کی زد میں آگئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے ۔
ا سٹیبلشنٹ ڈویژن نے 30 ستمبر2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کردیں اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن میں اسٹیبلشنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گہا کہ حکومتی ہدایات کے تحت رائٹ سائزنگ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسٹیبلشنٹ ڈویژن کو 30 ستمبر 2024 کے بعد سے ان کی خدمات درکار نہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے کہاکہ باقی وزارتیں اور ڈویژنز بھی ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ خود کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل ہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔