اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ جاکران سے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے بھائی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے اسحاق ڈار کے بھائی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوںنے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔







