اسلام آباد: معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے غزہ کی موجودہ صورتحال کوپوری انسانیت کا امتحان قرار دیا۔ایک ٹی وی انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ غزہ کے لوگ اس امتحان میں کامیاب ہو رہے ہیں جبکہ ہم ناکام ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو قرآن و سنت کے مطابق مکمل اسلام کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ وہ مضبوط ہو سکیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے خاتمے کی نشانیوں کے بارے میں قرآن اور احادیث میں موجود علم کی طرف واپس لوٹنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی نشانیاں جو ہمارے سامنے آ رہی ہیں، وہ اس بات کی علامت ہیں کہ مسلمان اپنی طاقت کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں اگر وہ متحد ہوں۔
ڈاکٹرذاکر نائیک نے ایک عورت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ایک ماں اپنے بیٹے کی شہادت پر یہ عزم کرتی ہے کہ اگر اللہ اسے مزید بیٹے دے تو وہ بھی ان کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس طرح کی قربانی کا جذبہ ہمیں سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہم کس طرح اپنے دین کی پیروی کر رہے ہیں۔ان کا پیغام یہ ہے کہ صرف زبانی دعوے کافی نہیں، بلکہ عملی طور پر بھی ہمیں دین کے اصولوں پر چلنا ہوگا، ورنہ ہم اپنی روحانی کمزوریوں کا سامنا کرتے رہیں گے۔
غزہ کی موجودہ صورتحال پوری انسانیت کا امتحان ،ذاکرنائیک







