وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لیے روس کی بزنس کمیونٹی کی سفارشات کو اہمیت دیں گے ، آئندہ 5سال میں پاکستان روس سے سوا 4 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ چاہتا ہے۔
دورہ روس میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ،مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کاپاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر ہوگیا،سرمایہ کاری کیلئےاہم پیشرفت متوقع ہےوفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی روسی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں،برنس ویزا سمیت دیگر امورتبادلہ خیال کیا گیا۔
عبدالعلیم خان نے کہاکہ ماسکو میں بزنس فورم کا انعقاد خوشگوار،مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں ہونی چاہئیں، روس کی 100سے زائد کمپنیوں کی ماسکو کے بزنس فورم میں شرکت اور دلچسپی متاثر کن ہے، پاکستان سے بھی 70 بڑے کاروباری اداروں کے سربراہان اس فور م میں شریک ہوئے ،پاکستان کا ہدف برآمدات میں اضافہ ہے، نئے پلان آف ایکشن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کہ وفاقی وزیر کی روسی کاروباری اداروں سے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے کاروباری اداروں کو درپیش چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا، بینکنگ چینل،ادائیگی کے متبادل ذرائع اور پیمنٹ کے مکینزم پر کام ہونا چاہیے، آئندہ 5سال میں پاکستان روس سے سوا 4 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ چاہتا ہےپاکستان کے لیے ٹیکسٹائل، سرجیکل آلات، فوڈ، زراعت اور لیدر مصنوعات اہمیت کی حامل ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے روس کی بزنس کمیونٹی کی سفارشات کو اہمیت دیں گے ، انہوں نے ماسکو چیمبر آف کامرس کے صدر اور کاروباری تنظیموں سے ملاقات کا بھی تذکرہ کیا،روس کی بزنس کمیونٹی کا ماسکو میں 3روزہ پاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا،پاکستان میں انویسٹمنٹ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،روس میں پاکستان سفارتخانہ متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔
آئندہ 5سال میں روس سے سوا 4 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ چاہتے ہیں،عبدالعلیم خان







