اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد الماجد نے واضح کیا ہے کہ پیٹرول پمپس کی بندش نامنظور ہے۔
ایک بیان میں عبدالماجدنے کہاکہ ڈبہ اسٹیشنز کے خلاف نوٹس لے کرانہیں بند کیا جائے ،اگرڈبہ پیٹرول پمپس بند نہ کیے گئے تو احتجاج پر مجبور جائیں گے۔
ان کاکہناتھاکہ ڈبہ پیٹرول پمپس رجسٹرڈ ڈیلرز کا معاشی قتل ہے،پیٹرول اسمگلنگ کو روکنے کیلئےاقدامات کیے جائیں،دوسری جانب عوام ، کاروباری برادری اور اقتصادی ماہرین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا زبردست خیر مقدم کیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق افراط زر سنگل ڈیجٹ میں آگیا اور ملکی معیشت ٹیک آف کررہی ہے ، معاشی اشاریےبدستور بہتری کی جانب گامزن ہیں ، حکومت کی طرف سے مؤثر اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ۔
انہوںنے امیدظاہرکی کہ ملک میں مہنگائی مزید کم ہوگی، معیشت کا پہیہ مزید تیز ہوگااور زراعت اور صنعت ترقی کرے گی۔







