بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی میزائل سے اسرائیلی ایئر بیس کوپہنچنے والے نقصان کی تصویریں منظرعام پرآگئیں

ایران کی طرف سے داغے جانے سپر سونک میزائل فتاح ٹو سے اسرائیل کو کتنا نقصان پہنچا اسکی تصویریں اب سامنے آرہی ہیں۔ مصنوعی سیاروں سے لی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تل ابیب کے نزدیک نیواٹم ایئر بیس کے ہینگر کی چھت میں بڑا سُوراخ ہوگیا  ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیواٹم ایئر بیس کے جس ہینکر کو نشانہ بنایا گیا اُس میں جدید ترین امریکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کا بیڑا رکھا جاتا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا  ایرانی حملے کے وقت یہ جدید ترین لڑاکا طیارے تھے یا نہیں اور یہ کہ اُنہیں کوئی نقصان پہنچا یا نہیں۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل کے ایئر بیس کو پہنچنے والے نقصان سے محض حملے کی تصدیق نہیں ہوتی بلکہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایران کے پاس جد ید ہتھیار ہیں اور وہ انہیں قطعیت کے ساتھ استعمال کرنا بھی جانتا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی حملے سے اسرائیل میں ہونیوالے نقصانات کی تصویروں سے اقوام عالم کو بالعموم اور اسٹریٹجک امور کے تجزیہ کاروں کو بالخصوص یہ اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ یہ قضیہ کس نوعیت کا ہے اور اس سے معاملات کتنے خراب ہوسکتے ہیں؟