بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکرقومی اسمبلی کے پاس دو حکومتی ارکان کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد(اصغرچوہدری) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پاس دو حکومتی ارکان کیخلاف ریفرنس دائر ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو دو ارکان چودھری الیاس اورعادل بازئی کیخلاف ریفرنسز موصول ہوئے  ۔
چودھری الیاس این اے 62 گجرات سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جب کہ ان کے خلاف ریفرنس پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت نے دائرکیا  ۔
عادل خان بازئی این اے 262 کوئٹہ سے منتخب ہوئے تھے اور ان کیخلاف بھی ریفرنس لیگی قیادت نے بھجوایا۔
دونوں ارکان قومی اسمبلی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی، مروجہ قوانین کے مطابق منتخب ارکان پارٹی گائیڈ لائنزعملدرآمد کے پابند ہیں۔
ریفرنسز میں ارکان قومی اسمبلی کیخلاف فوری کارروائی کی استدعا کی گئی  ۔
سپیکر دائر شدہ ریفرنس کا قواعد و ضوابط اور قوانین کے مطابق جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔