بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند، ماضی کی غلطی درستگی ہوگئی ہے،وزیرقانون

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے سپریم کورٹ کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ آرٹیکل 63اےکی تشریح کے حوالے سے 17مئی 2022کی غلطی درست کردی گئی،آئینی ترامیم سے متعلق وکلاء کی تجاویزموصول ہوگئیں،اتحادیوں سے مشاورت کریں گے،مولانافضل الرحمان سے بھی رابطے ہیں۔
’’روزنامہ ممتاز‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑنے کہاکہ مئی2022 میں جب سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی جوتشریح کی گئی تھی ہم نے اس وقت بھی کہاتھاکہ آئین کو نئے سرے سے لکھاگیاہے جو سپریم کورٹ کا دائرہ اختیارنہیں تھا ،تاہم یہ امرخوش آئند ہےکہ سپریم کورٹ نے اس غلطی کو ٹھیک کردیاہے۔
اس سوال پر آئینی ترامیم کب قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی؟وزیرقانون نے کہاکہ اس ضمن میں مشاورت جاری ہے،تاہم ترامیم کب پیش کی جائیں گی اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہاجاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر وکلاء کی طرف سے تجاویزموصول ہوگئی ہیں اوران تجاویزکے حوالےسے اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان سے بھی رابطے جاری ہیں۔تاہم