اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے 17 مئی 2022 کافیصلہ کالعدم قراردے دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پانچ رکنی بنچ کا متفقہ فیصلہ سنایا،عدالت نے اپنے ہی فیصلے کی تصحیح کی مگرچونکہ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے ممکنہ طور پر سیاسی اثرات مرتب ہوں گے خصوصی طو رپر مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے،یہی وجہ ہے کہ عدالتی فیصلے کی بجائے اس کی ٹائمنگ کوبنیادبناکرتنقیدکی رہی ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ عدالت فیصلہ حکومت کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہے یقیناً بظاہرحکومت کے لیے مجوزآئینی ترامیم پر پیشرفت قدرے آسان ہوگئی ہے، سپریم کورٹ کی طرف سے 63اے کی تشریح کے متنازع فیصلے کوکالعدم قراردینیسے کئی طرح کے ابہام بھی دورہوگئے ہیں ،17مئی 2022کو اس وقت کے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے دو کے مقابلے میں تین کی اکثریت سے یہ رائے دی تھی کہ منحرف رکن اسمبلی کا پارٹی پالیسی کے برخلاف دیا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگاسیاسی جماعتوںاور آئینی وقانونی ماہرین نے اس فیصلیپر کڑی تنقیدکی گئی تھی ،انہوںنیاس فیصلے پر کئی سوالات اٹھائے تھے،ان کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ نے تشریح کی بجائے آئین نئے سرے سے لکھنے کی کوشش کی ہے ،عدالتی فیصلے سے سیاسی جماعتوں میں آمریت قائم ہوئی ہے ،اسی طرح ایک رکن کا پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ جب شمارہی نہیںہوگاتو اس پر نااہلی کیسے ہوسکتی ہے؟چنانچہ ملک میں سیاسی وجمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی ناگزیرتھی ۔دوسری جانب جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے آئینی ترامیم کے معاملے پر جلد بازی قبول نہیں ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آئینی ترمیم کے لیے حکومت کاساتھ نہ دینے کابھی عندیہ دیاہے ان کاکہناہیکہ ہم کسی قیمت پر حکومت کے ساتھ پلس ہونے پر آمادہ نہیں ہیں، یہ بل اپنی تفصیلات کے ساتھ اس قابل نہیں کہ اس بل کو پاس کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر آئینی ترامیم کا بل مؤخر کردیا جائے، داخلی اور سیاسی اختلافات کو یکجہتی میں تبدیل کردیا جائے لیکن حکومت کی طرف سے مولاناکی تجویزکوزیرغورلائے جانے کاکوئی امکان نہیں،کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد صورتحال تبدیل ہوچکی ہے قومی اسمبلی سے ترامیم مولاناکی حمایت کے بغیربھی منظورکرائی جاسکتی ہے جب کہ سینیٹ میں بظاہرحکومت کو مولانا کی حمایت کی ضرورت پڑے، آرٹیکل63اینظرثانی کیس میں عدالتی فیصلیکیبعدحکومت متحرک ہوگئی ہے، حکومت کاپارلیمنٹ کیدونوں ایوانوں کااجلاس بلانیکافیصلہ کر لیا ہے،حکومت نیپارلیمنٹ کیدونوں ایوانوں کا اجلاس بلانیکافیصلہ کر لیا،اجلاس بلانیکیلئیاسپیکرقومی اسمبلی اوروزیرپارلیمانی امورکی مشاورت جاری ہے حکومت نیبیرون ملک موجوداراکین پارلیمنٹ کوبھی واپس بلالیا ۔
عدالتی فیصلہ،حکومت کیلئے آئینی ترامیم پر پیشرفت آسا ن







