اسلام آباد: صدرمسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیاگیا۔
ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نوازشریف نے کہاکہ پاکستان آسٹریلیا پارٹنرشپ نہایت اہمیت کی حامل ہے، آسٹریلیا کے تعاون کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کریں گے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان میں سرمایہ کار کی سہولت کے لیے بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ فراہم کیا جارہا ہے ۔محمد نواز شریف نے کہاکہ زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں آسٹریلیا کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں ۔
نواز شریف سے آسٹریلیوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق







