اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لئے اچھی خبر ہے۔سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام راہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کار کردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو دو سو سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہدا کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لئے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پاک بھارت تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے،عرفان صدیقی







