بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی دارالحکومت میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دیے گئے اختیارات کے حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔ اس مراسلے کے مطابق، فوج کو کشیدہ صورتحال میں کارروائی کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے، اور مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور ان کی گرفتاری کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔ مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی مجاز ہوگا۔

مراسلے میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا، اور شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کی عدم موجودگی کی صورت میں فوجی اہلکار مجرموں کو بھی گرفتار کر سکتے ہیں۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے تحت پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔