بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل نے بیروت حملے میں حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیل نے بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ میں ہونے والے حملے میں حزب اللہ کے اہم رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی شام کیے گئے حملے میں ہاشم صفی الدین اور ان کے ساتھ موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں حزب اللہ کے مواصلات کے نظام کے سربراہ محمد رشید سکافی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے اس حملے کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ پر کیے گئے حملے سے بھی زیادہ شدید قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں کسی کے بچ جانے کی توقع نہیں تھی، چاہے موت دم گھٹنے والی گیسوں کے اخراج یا خفیہ پناہ گاہ کے منہدم ہونے کی وجہ سے ہوئی ہو۔

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے صف اول کے رہنما اور تنظیم کی مجلس عاملہ کے موجودہ سربراہ تھے۔