بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) فیض آباد پر پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعے کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں 250 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، مظاہرین کا ڈی چوک احتجاج کے لیے فیض آباد پر پولیس کے ساتھ تصادم ہوا، جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے میں 17 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق مظاہرین کے تشدد اور پتھراؤ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں، جبکہ مظاہرین نے پولیس کی پٹرولنگ گاڑی بھی توڑ دی۔

مقدمے میں پنجاب مینٹی نینس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کی دفعہ 16 کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی 8 مختلف دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔