اسلام آباد(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی سماعت کو راستوں کی بندش کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں منعقد نہ کر سکنے پر ملتوی کیا۔ عدالت نے اس ریفرنس پر مزید کارروائی پیر، 7 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کی ہے۔
آج کی سماعت میں وکیل صفائی نے نیب کے آخری گواہ پر جرح جاری رکھنی تھی۔









