بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت کا اسپن وام، شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(ممتاز نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسپن وام شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو، جو دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، عقیدت کے ساتھ یاد کیا۔

صدر مملکت نے دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کے جذبہ حب الوطنی کی خاص طور پر تعریف کی، جن میں لیفٹننٹ کرنل محمد علی شوکت بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے یہ بہادر سپوت ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔

صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو قومی عزم قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔