بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انجینئر امیر مقام کا گلگت بلتستان کے عظیم حریت رہنما مولوی عبدالمنان کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (اصغر چوہدری )وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے عظیم حریت رہنما مولوی عبدالمنان کی وفات پر ان کے خاندان اور داماد ایڈیشنل سیکرٹری فارن آفس و نئے نامزد ہائی کمشنر کینیڈا محمد سلیم سے تعزیت کی اور مولوی عبدالمنان مرحوم کی جی بی کی آزادی کی تحریک میں ان کے بے مثال کردار پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
امیر مقام نے کہا کہ مولوی عبدالمنان کی تحریک اور جہدوجہد نے الحاق پاکستان میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ جی بی کے بانی رہنما و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شفیق الدین سید او ررہنما مسلم لیگ ن چیئرمین ایبٹ آباد عبدالجبار عباسی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔