اسلام آباد:ڈی چوک اسلام آباد میں سول کپڑوں میں ملبوس کے پی کے پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار جو بلوائیوں کے ساتھ ملکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کے پی کے پولیس کے حاضر سروس اہلکاروں میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور تین کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے۔
تمام اہلکاروں کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پکڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ڈی چوک پر بلوائیوں کیساتھ ملکر حملوں میں ملوث پختونخوا پولیس کے 5 اہلکار گرفتار







