بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

کراچی : چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کہاں ہیں ؟ اس حوالے سے شام تک پتہ چل جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتائج اچھے نہیں رہے ، گنڈاپور کہاں ہیں ، شام تک پتہ چل جائے گا ۔
خالد مقبول صدیقی کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ملکی ترقی سے روکنا چاہتے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ سندھ میں دوہرا معیار کسی صورت قبول نہیں، کوٹہ سسٹم کی مخالفت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آ ئینی ترامیم کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے، اگر عوام کو فا ئدہ ہوگا تو ساتھ دینگے، ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔