بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت کی  شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت

فیصل آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت، شہید کے لیے فاتحہ خوانی، بلندی درجات کی دعا کی۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی گزشتہ دن شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ صدر مملکت نے قوم کی جانب سے لیفٹنٹ کرنل محمد علی شہید کی خدمات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید اور ان کے خاندان کی وطن سے محبت اور جذبہ ایثار کو سراہا ۔صدرمملکت نے کہاکہ پوری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوم اپنے شہداء اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعاکی۔