بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی  احتجاج کا مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا تھا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:پنجاب کی سینیئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا، جس کا مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ زخمی کا نسٹیبل عبدالحمید پمز میں دم توڑ کر شہید ہو گئے، اس کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے، جو ایک بے شرم نارسسٹ اور فاشسٹ شخص ہے، ‘ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں , میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو، “میں نہیں تو ملک کو آگ لگادو، مار دو سب کچھ جلادو’ کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا سے گنڈا پور کو اسلحہ دے کر آنسو گیس کے شیل ، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے ، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے اسلام آباد پر چڑھائی کروانے عمران خان نےبھجوایا، پولیس، رینجرز پر حملے کرائے سر اور آنکھیں پھوڑی گئیں، کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا۔