بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بتانا ہوگا کہ علی امین گنڈاپور نے  ڈرامہ کیوں رچایا؟ وزیراطلاعات

 

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ایک غیر ذمہ دارشخص ہے، حواریوں کو اسلام آباد لا کر خود بھاگ گئے، بنیادی سوال ہے کہ علی امین گنڈاپور پچھلے چوبیس گھنٹے کہاں تھے؟
اپنے بیان میں عطاء تارڑنے کہاکہ پورے ملک میں مہم شروع کی گئی کہ علی امین گنڈاپور کو اغواء کرلیا گیا، بتانا ہوگا کہ علی امین گنڈاپور نے یہ ڈرامہ کیوں رچایا؟ ۔انہوں نے کہاکہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے، ان کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا، وزیر اطلاعات نے کہاکہ ان کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے، یہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے، جب ان کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے تو یہ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ان کے خلاف تمام ثبوت ریکارڈ پر موجود ہیں، عمر ایوب، شاندانہ گلزار اور بیرسٹر سیف اور دیگر کے بیانات کی قلعی کھل گئی ہے، تحریک انتشار کا مکروہ چہرہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا لیہ راجعون، ہمارا موقف درست ثابت ہوا، ان کا منصوبہ ناکام ہوا، پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، انشاء اللہ ان کا منصوبہ ناکام ہوگا،