بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی میں چینی عملے کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

کراچی(ممتازنیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے، جس میں دو چینی باشندے جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور ترجیحی بنیاد پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اس دہشتگرد حملے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگرد پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں، اور ان کے مکمل سدباب کے لیے حکومت پوری طرح متحرک ہے۔ وزیراعظم نے عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔