بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اچانک منظر عام پر آنے کے معاملے پر بالواسطہ تنقید کی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا ہے کہ صد افسوس، کچھ نہیں کہہ سکتا کہ وزیرِ اعلیٰ کہاں تھے، کیوں ورکر کو عذاب میں ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ورکرز پر خفا ہوں جو اس وقت پولیس حراست میں ہیں، صرف مالاکنڈ تحصیل کے 39 کارکن ٹیکسلا اور حسن ابدال کی جیل میں ہیں۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ کیا ورکرز اس ڈرامے کے لیے جیل میں ہیں؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے تھے۔

پشاور میں خیبر پختون خوا اسمبلی کے شام گئے سے جاری اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اچانک ایوان میں داخل ہوئے تھے، قائد ایوان کی آمد کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے نعرے بازی کی تھی۔