بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی بمباری سےلبنان میں ایک مسجد لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان میں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بمباری میں حزب اللہ کے مراکز کے علاوہ شہری مقامات اور مساجد تک کو بے رحمی کے ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں جنوبی لبنان کے سرحدی شہر یارون میں واقع ایک مسجد پر بمباری اور تباہی کے لمحے کو دستاویز کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مسجد سیکنڈوں میں مکمل طور پر منہدم ہو کر ملبے میں تبدیل ہو گئی اور دھول کے بادل میں ڈوب گئی۔

العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج یارون میں پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں اور اس علاقے میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے تقریباً 25 علاقوں کو خالی کرنے کے لیے ایک نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے اس کے باشندوں سے فوری طور پر دریائے اولی کے شمال میں جانے کا حکم دیا ہے۔

ہفتہ قبل اسرائیل نے مضافاتی علاقے پر اپنے حملے تیز کر دیے تھے اور اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر اپنے تباہ کن فضائی حملے جاری رکھتے ہوئے 30 کے قریب رہ نماؤں سمیت حزب اللہ کے 440 ارکان کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔