بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہانیہ عامر کیلئےلندن کی سڑکوں پر رومانوی گانوں کی گونج

لندن(شوبز ڈیسک )ہردلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر کیلئے لندن کی سڑکوں پر مداحوں اور گلوکاروں نے گیت ‘پہلی نظر میں’ گا کر اپنی گہری محبت کا اظہار کردیا۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا جو اپنی بہترین اداکاری اور دلکشی کے ساتھ ساتھ فینز کے ساتھ اچھے رویے سے بھی پیش آنے کے سبب بھی مشہور ہیں۔

پاکستان کی ‘ڈمپل کوئین’ ہانیہ عامر دکھنے میں تو دلکش ہیں ہی لیکن ان کی پیاری باتیں ان کو لوگوں کے دلوں سے مزید جوڑ دیتی ہیں اور مداح ان کیلئے ‘کیوٹ’ لفظ کا استعمال کرتے دکھتے ہیں۔

ہانیہ عامر اپنی خوبصورتی، خوش مزاج طبیعت اور سوشل میڈیا پر انٹرٹینمنٹ سے بھرپور کانٹینٹ کے سبب دنیا بھر میں مشہور ہوتی جارہی ہیں۔

ہانیہ عامر کے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی زبردست فین فالوئنگ ہے اور بھارتی مداح ان کی محبت میں سوشل میڈیا پر قصیدے پڑھتے بھی نظر آتے ہیں۔

اس شہرت کا اعتراف بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے بھی اپنے ‘دلومیناتی ٹور چیپٹر لندن’ میں کانسرٹ کے دوران کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو کراؤڈ میں سے اسٹیج پر آنے کی دعوت دی جس کے بعد ہر طرف ہانیہ کا نام گونجنے لگا۔

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی یہ غیر متوقع ملاقات نے دونوں کے فینز کو جھوم اٹھنے پر مجبور کردیا اور سوشل میڈیا پر ہانیہ اور دلجیت کے ناموں نے ایک ساتھ مل کر تہلکہ مچادیا۔

جہاں ہانیہ اور دلجیت دوسانجھ کے کراس اوور نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی تھی وہیں ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ہانیہ عامر کو لندن کی سڑک پر لوگوں کے مجمع کے درمیان کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دو گلوکار ہاتھ میں مائیک تھام کر پاکستان موسیقار عاطف اسلم کا مشہور گیت ‘پہلی نظر میں’ گاتے سنائی دیے جبکہ ہانیہ عامر آسمانی ڈینم اور مرون جیکٹ پہنی گانے پر جھومتی نظر آئیں۔

ہانیہ عامر کے ساتھ ساتھ انکے ارد گرد موجود فینز بھی خوشی خوشی گانے کی وائب میچ کرتے دکھے۔

ہانیہ عامر کے لیے گانا گانے والے ایک گلوکار کا نام ‘ریجول کمار’ ہے جو ایک بھارتی ووکلسٹ ہیں اور انکا ‘ریجول میوزک’ نامی میوزک بینڈ ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریجول میوزک نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہمیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ ہانیہ عامر ہماری پرفارمنس کے دوران ہمیں جوائن کرینگی، اور پھر ہم نے ان کے لیے یہ گانا گایا’۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی گلوکار اور لندن کے فینز کے ساتھ ہانیہ عامر کی خوش مزاجی پسند کی جارہی ہے۔