اسلام آباد:پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی ہی قیادت پر برہم دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر وائرل ویڈیو میں تحریک انصاف کے کارکنوں اپنی ہی جماعت پر لعنت بھیجتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پر ردعمل میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ بڑی دیر کی مہربان آتے آتے، کاش یہ سوال 2014 کے دھرنے اور مرنے مارنے کے بعد پوچھے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ کاش یہ سوال پہلے خیبر پختونخوا کے فراڈ کے بعد پوچھے ہوتے اور دوسری حکومت کی نوسربازی کے بعد پوچھے ہوتے، اس بار ووٹ ڈالنے اور احتجاجوں میں بار بار شامل ہوتے وقت پوچھے ہوتے۔
پی ٹی آئی کارکنان اپنی قیادت پربرہم، ویڈیو جاری







