بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر ذاکر نائیک پی آئی اے کے سی ای او کے رویے پر نالاں،بھارت کی تعریف

کراچی: پاکستان کا دورہ کرنے والے معروف اسلامی سکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو تنقید کا نشانہ بنایا  ۔
ذاکر نائیک چند روز قبل 10 دن کے دورے پر کراچی پہنچے تھے، جہاں گورنر ہاؤس میں انکے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان کے لیے دو عوامی لیکچرز کا انتظام کیا گیا جہاں انہوں نے مخلتف موضوعات پر دینی رہنمائی کرنے کے علاوہ شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
ایک لیکچر کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کاذکرکرتے ہوئے پی آئی اے کے افسر پر برس پڑے۔
ان کاکہناتھاکہ جب وہ ملائیشیا سے پاکستان آرہے تھے تو انکے ہمراہ موجود لوگوں کیساتھ موجود سامان کا وزن ہزار کلو تھا، جس پر انہوں نے  سی ای اوپی آئی اے سے بات کی۔
ذاکرنائیک کے مطابق اس سلسلے میں جب میں نے پی آئی اے کے کنٹری منیجر سے رابطہ کیا تو اس نے کہا ڈاکٹر صاحب آپ کے لیے کچھ بھی کروں گا ، میں نے انہیں بتایا کہ 6 افراد ہیں اور سامان کا وزن 500-600 کلو زیادہ ہے۔  ڈاکٹرذاکر نائیک کے مطابق افسر نے کہا کہ آپ ڈریں مت میں اضافی سامان پر لاگو ہونیوالی رقم پر 50 فیصد رعایت دوں گا، جس پر میں نے جواب دیا کہ دینا ہے تو فری دو ورنہ مت دو اور اس کی پیشکش ٹھکرادی۔
ذاکر نائیک کاکہناتھا کہ یہ رویہ پاکستان ایئرلائن کا تھا اگر بھارت میں کوئی بھی غیر مسلم مجھے دیکھے گا تو فری میں چھوڑے گا، یہ ہے بھارت۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں کوئی غیر مسلم ذاکر نائیک کو دیکھتا ہے تو ہزار سے دو ہزار کلو چھوڑ دیتا ہے اور یہ پاکستان ہے، میں حکومت کا مہمان ہوں، میرے ویزہ پر لکھا ہے اسٹیٹ گیسٹ اور آپ کے پی آئی اے کے سی ای او کہتے ہیں کہ وہ 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیں گے جب کہ ایک کلو اضافی وزن کے 110 رنگٹ (7 ہزار 135 پاکستانی روپے) چارج کررہے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ مجھے اتنا دکھ ہوا کہ میں بحیثت ریاستی مہمان پاکستان میں آرہا ہوں اور وہ 300 کلو سامان نہیں چھوڑ سکتے کہ 50 فیصد رعایت دیں گے، مجھے نہیں چاہیے ایسا ڈسکاؤنٹ۔