اسلام آباد(طارق محمود سمیر)اسرائیلی مظالم کاشکار فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی ، فلسطین کامسئلہ اجاگر اور امت مسلمہ کو بیدار کرنے کے لیے ایوان صدر میں منعقد کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں عالمی برادری کو پاکستان کی طرف سے ایک بارپھر واضح پیغام دے دیا ہےکہ پاکستان فلسطین کی آزادی تک ساتھ دیتارہے گا ،سفارتی کوششوں کو مزید مربوط بنایاجائے گا،او آئی سی اور دیگرعالمی فورمزپر مؤثر انداز میں آوازاٹھائی جائے گی ،کانفرنس میں متفقہ طور پر جو قراردادمنظورکی گئی وہ بھی بہت خوش آئند بات ہے،اس کانفرنس میں حکومت اور اپوزیشن میں شامل جماعتوں کی اکثریت نے شرکت کی تاہم اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف نے کانفرنس کابائیکاٹ کرکے اچھاپیغام نہیں دیا،اس کانفرنس میں جہاں میاں نوازشریف ،مولانافضل الرحمان ،ایمل ولی خان،جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور دیگرجماعتوں کے اہم رہنما شریک ہوئے اور سب نے متفقہ طور پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب کو سراہاگیا،صدرآصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بروقت یہ اے پی سی منعقد کی ہے کیونکہ غزہ پر اسرائیلی حملے کو ایک سال مکمل ہوچکاہے ،اسرائیل نے مظالم کی ایک نئی بھیانک تاریخ رقم کی ،امریکہ اور دیگر عالمی قوتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں بلکہ امریکہ تو اسرائیل کا ڈٹ کرساتھ دے رہاہے ،اسلامی ممالک میں اتحاد اور یکجہتی کی فضاء نہ ہونے کا اسرائیل خوف فائدہ اٹھارہاہے،اے پی سی میں اسرائیل کا شرکت نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ سیاسی معاملات اپنی جگہ حکومت سے تحریک انصاف کواختلاف کرنے کامکمل حق حاصل ہے لیکن مسئلہ کشمیراور فلسطین دو ایسے ایشو ہیں جن پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی رائے اور پالیسی عوام امنگوں کی خواہشات کے مطابق ہونی چاہئے ،تحریک انصاف نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرکے کیا کسی بیرونی قوت کو کوئی پیغام دیاہے کیونکہ حال ہی میں اسرائیلی میڈیامیں عمران خان کی حمایت میں کئی مضامین شائع ہوئے جن میں یہ تاثردیاگیاہے کہ عمران خان اسرائیل اور پاکستان کے سفارتی تعلقات قائم کراسکتے ہیں جب کہ حکومتی وزراء یہ الزام بھی لگاتے ہیں کہ تحریک انصاف نے اے پی سی کابائیکاٹ کرکے اپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کیاہے اب اس کا جواب تو تحریک انصاف کی قیادت ہی دے سکتی ہے،دوسری جانب علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف کے بعض حامی بہت تنقید کانشانہ بنارہے ہیں اور یہ کہاجارہاہے کہ علی امین گنڈا پور کا دوہرا کردار سامنے آیاہے ، کوئی کہتا ہے کہ فرشتے ان پر مہربان ہیں اور کوئی کہتاہے کہ عمرا ن خان کی مرضی سے علی امین گنڈاپورنے سب کچھ کیااور جب وہ جلوس لے کرآرہے تھے توسیٹلائیٹ فون پر ان کے اہم شخصیات سے رابطے بھی رہے ۔بہرحال حالیہ دنوںمیں جو کچھ ہوا وہ کوئی درست عمل نہیں تھااب وہ پشاور جاکرآئی جی اسلام آباد کو بھی للکارت ہیں اور کے پی ہاوس میں چائے پیتے رہے حالانکہ ان پر شراب برآمدگی کاایک مقدمہ درج ہے اور گنڈاپوراس شراب کی بوتل کو شہدقراردیتے رہے ہیں۔
APCعدم شرکت،عمران کے اسرائیل نواز تاثرکوتقویت ملی







