بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سارہ کو شادی کی چوتھی سالگرہ پر فلک نےکیا قیمتی تحفہ دیا؟

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز رومانٹک جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے ازدواجی زندگی کے چار سال مکمل ہونے کا جشن منالیا۔

اداکارہ سارہ خان کو کون نہیں جانتا، انہوں نے انتہائی کم عرصے میں اپنی منفرد اداکاری سے نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ پاکستان کی ڈراما انڈسٹری کو مشہور ڈرامے بھی دیے۔

سارہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے تاہم انکا ڈراما سیریل ’رقص بسمل‘ کو بے حد پسند کیا گیا جن میں انکی عمران اشرف کیساتھ آن اسکرین کیمسٹری لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

علاوہ ازیں ان کے قابل ذکر ڈراموں میں ثبات، لاپتا، ممکن، نمک حرام،’بند کھڑکیاں‘ ،’نظرِ بد ‘ اور ہم تم بھی شامل ہیں۔

لیکن اس بات میں بھی کوئی دو رائے نہیں کہ اداکاری کے علاوہ سارہ خان کی وجہ شہرت گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ ہونا بھی ہے، کیونکہ سارہ خان اور فلک شبیر کی جوڑی پاکستانی شوبز جوڑیوں میں سب سے زیادہ کامیاب جوڑی مانی جاتی ہے اور فلک شبیر شادی کے بعد سے اہلیہ کے ساتھ اچھے رویے کے سبب ’گرین فلیگ‘ کہلائے جارہے ہیں۔

سارہ خان نے شادی کے بعد متعدد مرتبہ انسٹاگرام اسٹوری و پوسٹ کے ذریعے یہ بتایا کہ فلک ان کو ہر روز گلاب اور دیگر پھولوں سے سجے گلدستے دیتے ہیں اور انہیں فلک کی یہ عادت بے حد پسند بھی ہے۔

حال ہی میں اس جوڑے نے شادی کے چار سال مکمل ہونے کی خوشی میں رومانوی لمحات سوشل میڈیا کی زینت بناکر ایک بار پھرفینز کو ڈھیروں تعریفیں کرنے پر مجبور کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار فلک نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنی اہلیہ کیساتھ لندن میں یادگار لمحات گزارتے دیکھا گیا جس میں یہ دونوں ڈنر نائٹ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلک نے کیپشن میں سارہ کو شادی کی چوتھی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کیپشن میں لکھا کہ،’اس خوبصورت عورت کو شادی کی چوتھی سالگرہ مبارک ہو جس نے میری پوری زندگی خوبصورت بنادی۔’

ساتھ ہی گلوکار نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے آئی فون 16 پرو میکس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ کو ٹیگ کیا اور بتایا کہ شادی کی سالگرہ پر یہ آپکے لیے ایک تحفہ ہے۔
اسکرین گریب
واضح رہے کہ سارہ خان نے 16 جولائی 2020 کو فلک شبیر سے لاہور میں شادی کی تھی اور 8 اکتوبر 2021 کو ان کے گھر بیٹی عالیانہ کی پیدائش ہوئی۔