بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمارے کارکنوں کے جذبے سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے، اس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں، عمران خان بھی اس حوالے سے واضح کرچکے ہیں۔
خبیرپختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰنے کہاکہ کے پی ہاؤس پر رینجرز اور پولیس نے دھاوا بولا، مجھے اپنی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں لیکن اس روز اندازہ ہوگیا تھا کہ  گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی۔
ان کاکہناتھاکہ ہمارے جلوس پر شیلنگ کی گئی اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، ہم نے احتجاجاً سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔
وزیراعلیٰعلی امین گنڈاپور نے کہاکہ  مویشی منڈیوں میں جلسوں کی اجازت دی گئی جیسے ہم کوئی جانور ہوں،   خیبرپختونخوا ہاؤس آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے گئے تھے۔
علی امین گنڈاپورنے کہاکہ  جب میں کے پی ہاؤس سے نکلا تو میرے پاس نہ موبائل تھا اور نہ جیب میں پیسے،واپسی پر جب میں ایک ڈی پی او کے گھر گیا تو اس نے کہا سر! میرا نام نہیں لینا میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میری نوکری چلی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہم سے ایسا سلوک کیا گیا جیسے ہم کوئی دہشت گرد ہوں۔
ان کاکہناتھاکہ جو بھی عمران خان سے منافقت کرے اللہ اسے اور اسکے خاندان کو غرق کرے، قوم کسی کی باتوں میں نہ آئے، ہمارے کارکنوں کے جذبے سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی کہ اگر آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے نہ ہٹایا گیا تو اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے۔