بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 مجوزہ آئینی ترمیم ایس سی او کانفرنس کے بعد پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: مجوزہ آئینی ترمیم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس سی او کے 15 اور 16 اکتوبر کو اجلاس کے بعد آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائی جائے گی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اب ایس سی او اجلاس کے فوری بعد بلائے جائیں گے۔
حکومت کی کوشش ہے کہ سیاسی جماعتوں کی بھرپورمشاورت سے آئینی ترامیم لائی جائیں، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں باقاعدہ بحث اور اتفاق رائے کے بعد آئینی ترمیم پر رائے شماری ہو گی۔
دوسری جانب گزشتہ روز ایوان صدر میں بڑوں اہم بیٹھک ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تنظیم کے بغیر اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتا، آئینی ترمیم کیلئے جے یو آئی نے 80فیصد مسودہ تیار کر لیا ، جلد مزاکراتی ٹیم کے حوالے کر دیں گے۔
آصف علی زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی حکومت نے آئینی ترمیم پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے تھے لیکن مولانا فضل الرحمان کی جانب سے انکار کے بعد ترمیم پیش نہیں کی جا سکی تھی۔