بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مخصوص نشستیں : الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد:مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل  طلب کرلیا گیا۔
ای سی پی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر بھی غور کیا جائے گا۔
سپیکر نے بھی خط میں مخصوص نشستوں کا معاملہ جلد نمٹانے کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ خواتین اور غیرمسلموں کیلئے مخصوص نشستوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس زیرالتوا ہے۔
واضح رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھا گیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ کیلئے فوری کارروائی کی جائے۔