بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ، اراکین گھتم گھتا

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اراکین اسمبلی گھتم گھتا ہوگئے۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں ہنگامہ آرائی ہوئی اور تلخ کلامی کے بعد اراکین اسمبلی گھتم گھتا ہوئے۔
اراکین کی جانب سے لاتوں اور مکوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا۔
اپوزیشن اراکین نے سپیکر سے بات کرنے کا وقت مانگا تھا جونہ ملنے پر پر تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
پی ٹی آئی کے ممبر نیک محمد اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوئے، جس کے بعد دونوں اراکین کے حامیوں نے بھی ایکدوسرے پر حملے کیے۔
اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو بولنے کیلئے وقت دیا ہمیں کیوں نہیں ملتا، ہمیں بات نہیں کرنے دی جاتی۔
اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ تینوں گرفتارافراد ایم پی اے اقبال وزیر کے ساتھی بتائے جاتے ہیں جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا  ۔
بعدازاں اسمبلی کا اجلاس پیر 14 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا۔