راولپنڈی: اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ اسلام آبادمیں دوروزہ ایٹمی عدم پھیلاؤکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق اسلام آباد کے اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں دنیا بھرکےاسکالرزاورممتازماہرین کی شرکت کی، کانفرنس کا مقصد عالمی اسٹریٹجک مسائل پرتعمیری مکالمےاورپاکستان کی پالیسی کافروغ تھا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق اسٹریٹجک ویژن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقد ہ کانفرنس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزانے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں ممتازپالیسی سازوں کےکلیدی خطابات کئے،کانفرنس نےایٹمی عدم پھیلاؤکی کوششوں کے لیے پاکستان کےعزم کوتقویت بخشی ،علاقائی اوربین الاقوامی سلامتی کیلئےاسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پربھی زوردیاگیا ۔







