راولپنڈی: ضلع ژوب میں دہشت گردوں کی فرنٹیئر کورکی چیک پوسٹ پرحملے میں اہم دہشت گرد سمیت 2دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں،اہم دہشتگردعمرعرف عمری دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب میں دہشتگردوں نے فرنٹیئر کورکی چیک پوسٹ پرحملےکی کوشش کی ہے، سیکیورٹی فورسزکی بھرپورجوابی کارروائی میں خودکش بمباراوراہم دہشتگردسمیت 2دہشتگردہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیمپ میں داخل ہونےکی کوشش کوسکیو رٹی فورسزنےمؤثرطریقےسےناکام بنادیا ،دہشت گردعمرعرف عمری دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا،دہشت گردی کےواقعہ میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر حالیہ حملہ بھی شامل ہے۔







