بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی :   ڈپٹی کمشنرنے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کردی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈینگی سے زیادہ متاثرہ علاقے چک جلال الدین، کوٹھہ کلاں اور پوٹھوہار ٹاؤن ہیں اور ڈینگی ایمرجنسی کے تحت ہنگامی حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ان کاکہناہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد ڈینگی مہم جاری ہے، ڈینگی کے خاتمے کے لیے موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے ڈین ٹو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈین ٹو ڈینگی کا وائرس زیادہ خطرناک ہے۔
ان کاکہناہے کہ محکمہ صحت سے ڈینگی کےخاتمے کیلئے ضروری اقدامات کی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 143 کیس میں سے 131 کیس راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے۔