بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بزرگ سیاستدان الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے

اسلام آباد:سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان کے سینئر ترین سیاستدانوں میں سےایک الہیٰ بخش سومرو انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے الہیٰ بخش سومرو کی وفات کی تصدیق کردی۔
الہیٰ بخش سومرو 1926 میں ضلع جیکب آباد میں پیدا ہوئے، انکا تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے ہے جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی۔
مرحوم مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی تھے و پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے۔
مرحوم الہیٰ بخش سومرو جنرل ضیاء الحق کے دور میں حکومت میں پہلی بار وفاقی وزیر بنے اور 1985ء میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
29 مئی 1988ء کو جنرل ضیاء الحق نے جب محمد خان جونیجو کی وزارت کو برطرف کیا اور نگران کابینہ تشکیل دی تو وزیر اطلاعات و نشریات مقرر ہوئے۔
الہٰی بخش سومرو کی عمر 98 برس بتائی جا رہی ہے ، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی نماز جنازہ کل ایک بجے کراچی میں ادا کی جائے گی۔