اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد3روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان پہنچ گیا، سعودی وفد کایہ دورہ پاکستان کے نقطہ نظرسے انتہائی اہمیت کاحامل ہے، ان کے اس دورے کا مقصددونوں ملکوں کے تعاون کو بڑھانے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت تحریک دینا ہے، سعودی وفد کے دورے کے دوران دو ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے یہ دورہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اپریل 2024 میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کوبڑھانے کے حوالے سے طے پانے والے مفاہمت کے بعد ہو رہا ہے،جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکج کے پہلے فیز کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیاتھا، رواں سال اپریل ہی میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع موجود ہیں اور اس سلسلے میں اہم کام آئندہ چند مہینوں میں شروع ہو گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اگرچہ تاریخی برادرانہ تعلقات قائم ہیںاور مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون موجود ہے ،تاہم شریف خاندان کے چونکہ سعودی قیادت کے ساتھ تعلقات کی خصوصی ذاتی نوعیت بھی ہے اس لیے جب بھی پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتی ہے تو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی جہت ملنے خاص طور پر سعودی عرب کی طرف سیپاکستان کے ساتھ غیرمعمولی تعاون کی توقعات بڑھ جاتی ہیںاوریقیناًماضی میں سعودی قیادت ان توقعات پر پورا اتری بھی ہیجس کاایک واضح ثبوت شہبازشریف کی سربراہی میں گزشتہ پی ڈی ایم حکومت کے دور میں ایک ایسے موقع پر تعاون فراہم کرنا ہے جب پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات منڈلارہے تھے، پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ طے پانے کے بعد سعودی عرب نے دو ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع کروائے تھے جس کا مقصد پاکستان کے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے اور مالی مشکلات پر قابو پانے کی حکومت کی کوششوں میں تعاون تھا،اس حقیقت سے انکارنہیں کیاجاسکتاہے کہ پاکستان کی معیشت میں سعودی عرب کاہمیشہ اہم کرداررہا ہے ، جس نے ہرطرح کے مشکل حالات میں پاکستان کی بھرپورمدد کی ، جب بھی پاکستان کو مالی معاملات میں مشکل پیش آئی تو سعودی قیادت، جوہمیشہ سے پاکستان کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے ، مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہی ہے ، سعودی عرب گزشتہ سال پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کرچکا ہے ،یہ سرمایہ کاری اگلے دو سے پانچ سال کے دوران کان کنی، زرعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں کی جائے گی ، 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں اب تک کی سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی، دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر بھی پہلے ہی اتفاق ہوچکاہے،اسی طرح ریکوڈک منصوبے میں بھی سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے ،یقیناً پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سعودی عرب جہاں ملک میں سرمایہ کاری سے خاطر خواہ منافع حاصل کرسکے گا وہیں اس سرمایہ کاری سیپاکستان کے اندرمعاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور لوگوں کو روزگارکے مواقع میسرآئیں گے ، ادھرپانچ آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر ابتدائی دستخط کردیئے، ان کمپنیوں میں میسرز حبکوپاور، میسرز روش پاور، اے ای ایس لال پیر پاور، صبا پاورپلانٹ اور اٹلس پاور شامل ہیں جنہیں اب سے کیپسٹی پیمنٹ نہیں دی جائے گی،تاہم کیپسٹی چارجز کی مد میں اور بجلی کی لاگت پر ماضی کے اخراجات ادا کیے جائیں گییوں 300 ارب روپے کی دیوہیکل رقم 3 سے 10 برس کے دوران ان معاہدوں پر بچائی جا سکے گی، اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ پانچوں آئی پی پیز نے 40 ارب روپے کے سود کو بھی ختم کر دیا ،اس اقدام سے اربوں روپے کی بچت ہوگی ، یقیناًآئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ملکی معیشت اور بجلی کے صارفین کے لیے بھاری اور ناقابل برداشت بوجھ بن چکے ہیں،دراصل ملک میں مہنگی بجلی کی بڑی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں کئے گئے معاہدے ہیں جنہیں خاص طورپر کیپسٹی پیمنٹس کی مدمیں ہونے والی اربوں روپے کی ادائیگیاں صارفین اورملکی معیشت زہرقاتل بن چکے ہیں،وزیراعظم نے آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے لیے ٹاسک فورس بنائی تھی، جو عوام کو بجلی کے بلوں میں مستقل ریلیف دینے کی غرض سے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے، یہ امرحوصلہ افزاء ہے کہ ٹاسک فورس کی کوششوں کے ثمرات آناشروع ہوگئے ہیںاور اس ضمن میں آنیو الے دنوں میں مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گی ،علاوہ ازیں چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ جوایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اسلام آبادآرہے ہیں،پاکستان کے لیے چینی وزیراعظم کادورہ موجودہ حالات میں بہت اہمیت کاحامل ہے2015 میں چین کے صدر شی جن پنگ کااہم دورہ ہواتھا جس میں سی پیک منصوبے کاسنگ بنیاد رکھاگیاتھا اور اس منصوبے سے پاکستان میں توانائی کیمسائل کافی حدتک حل ہوئے ،موٹرویزاور انفراسٹرکچرقائم ہوا،اب زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کوبڑھایاجارہاہے،ملک دشمن قوتیں سی پیک کے منصوبوں کو سبوتاعکرانے کے لیے دہشت گردی جیسے واقعات کرارہی ہیں اور پاکستان بارہاچینی حکومت کویہ یقین دہانی کراچکاہے کہ چینی باشندوں کومکمل سکیورٹی دی جائے گی لیکن کہیں نہ کہیں سکیورٹی لیپس کی وجہ سے مسائل پیداہورہے ہیں،حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ چینی وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت بھی دی گئی ہیاور اس بات کاامکان ہے کہ 14یا15اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وہ خطاب کریں گے ،اس سے قبل 2012 میں بھی چینی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیاتھا۔
سعودی وفدکی آمد، تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی







