اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی صاحبزادی کی مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں ملک ریاض اور ان کی بیٹی امبر بات چیت کررہے ہیں دونوں کی گفتگومیں انگوٹھی دینے،بشریٰ بی بی کی ڈیمانڈ اور کاغذات کا ذکر ہے-
ملک ریاض کی بیٹی امبر ملک نے فرح گوگی اور سابق خاتون اول کے مطالبات کا تذکرہ کیا ہے۔ آڈیو کال میں ملک ریاض اپنے بند سائٹ کے تالے کھلوانے کے عوض بشریٰ مانیکا کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کی بات کررہے ہیں جب کہ ملک ریاض کی بیٹی کے بقول بشریٰ مانیکا نے 5 قراط کی انگوٹھی کی ڈیمانڈ کی،بدلے میں عمران خان سے دفتر کھلوانے کی یقین دہانی کرائی۔ آڈیو کال پر امبر اپنے والد سے کہتی ہیں کہ بی بی بشریٰ نے کہا ہے کہ مجھے کم ازکم پانچ تو منگوا کر دیں اور میں نے پہلے جو دی تھی وہ واپس منگوالی ہے کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ وہ کہیں یہ بھی نہ رکھ لے اور کہا کہ آپ کو پرسوں منگو اکر دے دوں گی ۔اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ان کو(بی بی بشریٰ)کہو کہ میں لیٹر کل دے دوں گا ۔
گفتگو کے دوران ملک ریاض کی صاحبزادی نے اپنے والد سے کہا کہ میں نے اس پر بڑی چڑھائی کی ہے کہ میں صبح اتنی ڈسٹرب ہوئی ہوں اور روئی ہوں کہ اگر میری یہ حالت ہے تو ابو کی کیا حالت ہو گی ؟ابو بھی اتنے بندوں کو فیس کررہے ہیں اور ہر کوئی ان کو لالی پاپ دے رہا ہے ۔ملک ریاض کی صاحبزادی کہتی ہیں کہ میری ابو سے بات ہو گئی ہے کل تالے کھل جائیں گے خان صاحب نے کہا ہے کہ رپورٹ کا ذمہ دار میں ہوں گے ۔
اسطرح کا واقعہ ایک سابق انٹیلیجنس چیف نے جب وقت کے صادق و امین حکمران کے نوٹس میں لایا تو اسکے باس کو طلب کرکے بتایا گیا کہ یہ شخص اب میرے گھر میں گھس رہا ہے اگلے دن اس رئیس الجاسوس کا تبادلہ کر دیا گیا pic.twitter.com/nPNW2IvuxD
— Umar Cheema (@UmarCheema1) June 5, 2022









